راہل کیرالہ کی وائناڈ نشست سے بھی لڑیں گے لوک سبھا انتخابات

0
52

یو این آئی
نئی دہلی کانگریس صدر راہل گاندھی اتر پردیش کے امیٹھی کے ساتھ ہی اب کیرالہ کے وائناڈ لوک سبھا حلقہ سے بھی الیکشن لڑیں گے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی نے اتوار کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی اپنی روایتی امیٹھی سیٹ سے الیکشن لڑنے کے ساتھ ساتھ وائناڈ سے بھی امیدوار ہوں گے ۔ کانگریس کے ترجمان سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس دوران الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جنوبی ہندوستان کے ثقافتی تنوع پر حملہ کر رہی ہے اور اس کو بچانے کے لئے مسٹر گاندھی نے شمالی ہندوستان کے ساتھ ہی جنوبی ہندوستان میں بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وائناڈ پارلیمانی حلقہ کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو کی ملی جلی ثقافت کی علامت ہے اور ان تینوں صوبوں سے بار بار مسٹر گاندھی کو اس سیٹ سے الیکشن لڑنے کی اپیل کی جا رہی تھی اس لئے کانگریس صدر نے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ کیرالہ کی یہ سیٹ اب بھی کانگریس کے پاس ہے اور 16 ویں لوک سبھا میں مسٹر ایم آئی شنواس اس نشست کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مسٹر شنواس کیرالہ پردیش کانگریس کے ایگزیکٹیو چیئرمین بھی ہیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا