وادی میں موسم نے لی پھر ایک بار کروٹ

0
0

شمالی کشمیر میں ژالہ بھاری ،تیز بارشوں اور طوفانی ہواﺅں نے مچائی تباہی
درختوں کوشدید نقصان،مکانوں کے چھت ہوا میں اڑنے سے خوف و ہراس
کے این ایس

سرینگروادی کشمیر میں موسم نے پھر ایک بار کروٹ لی جس کے نتیجے میں شمالی کشمیر میںژالہ بھاری ،تیز بارشوں اورطوفانی ہواﺅں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس دوران علاقے میں مختلف اقسام کے درخت جڑ سے اکھڑگئے ۔جبکہ بارشوں اور تیز ہواﺅں کے نتیجے میں متعدد تعمیراتی ڈانچوں کے چھت ہوا میں اڑ جانے سے خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں موسم نے سنیچر کے صبح اچانک کروٹ بدلی جس دوران وادی میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ بیشتر مقامات پر بارشیں اور تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں متعدد مقامات پر میوہ باغا اور مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ۔اس سلسلے میںکشمیر نیوز سروس کئے نامہ نگاروں نے شمالی کشمیراوروادی کے مختلف علاقوںسے جو اطلاعات فراہم کئے ہیں ان کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ بارہمولہ،،سوپور، ااُووڑی، رفیع آباد اور زینہ گیروغیر علاقوںسنیچر کے صبح تیز بارشوں کے بعدطوفانی ہوائیں چلے ہیں جسکے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میںاخروٹ ،سفیدے کے علاوہ میوہ باغات میں موجود درخت جڑوں سے ا±کھڑ گئے جس دوران یہاں کے میوہ باغات میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایااوڑی سمیت کئی ایک جگہوں پر درخت جڑ سے اکھڑنے کے بعد کئی شہراﺅں پر گرآنے کے بعدسڑکوںور ٹریفک کی آواجاہی میں رکاوٹ پیدا ہوئی جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا ۔اوڑی سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے کے این ایس کو بتایاکہ علاقے اس رفتار کی تیز بارش شائد ہی کبھی ہم نے دیکھی ہے انہوں نے بتایا طوفانی ہوﺅں کی وجہ سے یہاں بردست خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا جس دوران لوگ گھروں میں سہم ہو کر رہ گئے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایابارشوں اور تیز ہواﺅں کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دریں اثنا وادی کے دیگر اضلاع جن میں سرینگر بانڈی پورہ ،پلوامہ ،شوپیان ، کولگام ،اننت ناگ اور ترال میں بھی ہلکی بارشوں کے اطلاعات موصول ہوئے ہیں ۔ ادھر سرحدی ضلع کپواہ میں تیز بارشوں کے بعد شام دیر گئے شدید ژالہ بھاری ہوئی ہے جس دوران علاقے میںبادام اور دیگر قسم کے میوہ باغات میں نقصان پہنچا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا