حدمتارکہ پرکشیدگی جاری

0
0

کرشناگھاٹی اورمنکوٹ میں شدیدفائرنگ کاتبادلہ،شہری زخمی،حالت تشویشناک
ناظم علی خان

مینڈھرمحض ایک دن کی خا موشی کے بعد پاکستانی رینجر نے جنگ بندی کی خلاف کرتے ہوئے مینڈھر کے منکوٹ میں فوجی چوکیوں کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے گولہ ناری کی جس میں منکوٹ کا رہائشی محمد مشتاق ولد محمد اکبر شدید زخمی ہوا جس کو اس شدت کی گولی باری میں مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اس سے قبل پا کستا نی افو اج نے جنگ بندی معاہد ے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے سرحدی ضلع پونچھ کے کر شنا گا ٹی اور منکو ٹ سیکٹرو ں میںگو لہ با ری کی جس کا بھا رتی افو اج نے بھی جو اب دیا ، اس دوران پا کستا نی افو اج نے درجنو ں فو جی چوکیو ں کا نشانہ بنا یا ۔ اور زور دار گو لہ با ری کی تاہم گو لہ با ری سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ آر پار گولہ باری اور شنلنگ سے مقامی آبادی سہم کر رہ گئی ہے۔مقامی ذرائع نے کہا کہ کراس فائرنگ کے دوران متعدد شیل آبادی والے علاقے میں بھی گر گئے ہیں تاہم کو ئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کا جواب بھارتی افواج کی طرف سے دیا گیا ۔ فو جی زرائع نے بتا یا کہ پا کستا نی افو اج نے چھو ٹے اور درمیانہ دررجہ کے ہتھیاو ں کا استعمال کر تے ہوئے کر شنا گا ٹی اور منکو ٹ سیکٹرو ں کے بلنو ئی، گا نئی ، ساگرہ ، منکو ٹ اور چھجلہ ٹائی کے علاقو ں میں گو لہ با ری کی ، التبہ گو لہ با ری سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے ، ۔ واضح رہے کہ 14فروری کو لیتہ پورہ پلوامہ میں فدائیں حملے میں سی آر پی ایف کے 49اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین جنگ جیسی صورتحال پیدا ہوئی اور دونوں جانب فضائی حملے بھی ہوئے تاہم فضائی حملے بند ہونے کے بعد بھی دونوں ممالک کے مابین لگنی والی سرحدوں اور حد متارکہ پر گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک کئی انسانی جانوں کا بھی زیاں ہوا ہے۔دیرشام ملی جانکاری کے مطابق پاکستانی رینجر نے جنگ بندی کی خلاف کرتے ہوئے مینڈھر کے منکوٹ میں فوجی چوکیوں کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے گولہ ناری کی جس میں منکوٹ کا رہائشی محمد مشتاق ولد محمد اکبر شدید زخمی ہوا جس کو اس شدت کی گولی باری میں مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔منکوٹ کے مقامی لوگوں کے مطابق سنیچر کی دپہر کو بھی پاکستانی افواج نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کر فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا تاہم دیر شام کو ایک بار پھر سے پاکستانی افواج نے شدت کی گولہ باری کا سلسلہ شروع کیا جس میں ایک عام شہری کے زخمی ہونے کے بعد پوری علاقہ میں ڈر و خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔وہیں آخری اطلاع موصول ہونے تک دونون جانب سے گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا