اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لئے

0
0

بی جے پی اُمیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل کئے
شاہ ہلال

اننت ناگاننت ناگ نشست سے لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی اُمیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ سابق ایم ایل سی صوفی یوسف نے بی جے پی کی ٹکٹ پر اننت ناگ نشست سے لوک سبھا الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔صوفی یوسف کے ہمراہ پارٹی کے سئنیر لیڈر و سابق وزیرچندر پرکاش کنگا ،پارٹی کے ضلع صدر رفیق احمد وانی کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ،اس موقعہ پر زرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے صوفی نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں جنوبی کشمیر کے مصیبت ذدہ لوگوں کی آواز بنے گئے ۔اُنہوں نے سابق وزیر اعلٰی محبوبہ مفتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اُس نے یہاں کے لوگوں کو جو زخم دئے ہیں اُن زخموں کی مرہم بی جے پی لگائی گئی قابل زکر ہے کہ اننت ناگ لوک سبھا نشست پر اب تک ایک آزاد اُمیدوار اور بی جے پی کے صوفی یوسف نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا