عامر خان کی 22 سالہ صاحبزادی ایرا کا معاشقہ منظر عام پر آگیا

0
0

ایراخان نے دوست مشال کرپلانی کی پیشانی کا بوسہ لینے کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کردی
ےواین این
ممبئی //بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 22 سالہ صاحبزادی ویسے تو بالی ووڈ کی لائم لائٹ سے دور رہتی ہیں لیکن اب وہ اپنے مبینہ معاشقے کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان اور رینا دتہ کی صاحبزادی ایرا خان بیرون ملک اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہیں جس کے باعث وہ بالی ووڈ کی تقریبات میں نظر نہیں آتیں۔ ایرا خان انسٹاگرام پر اپنے دوستوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اب ان کی جانب سے ایک لڑکے کےساتھ شیئر کی جانے والی تصویر نے انہیں خبروں کی زینت بنادیا۔ایرا خان اپنے دوست مشال کرپلانی کےساتھ پہلے بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اب انہوں نے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں نوجوان کو ایراخان کی پیشانی پر بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس تصویر کےساتھ لکھا ’ امید ہے کہ تمہاری موسم بہار کی چھٹیاں دھوپ اور مسکراہٹوں سے بھرپور رہی ہوں گی‘۔یہ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ مین سٹریم میڈیا پر بھی چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایرا خان اور مشال کرپلانی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا