اپوزیشن رہنما دہشت گردوں کے آقاو¿ں کی زبان بولتے ہیں

0
0

آپ کی ریاست سے کہیں زیادہ پڑوسی ملک کی فکر کرتے ہیں؟:مودی
یواین آئی

ایٹہ نگر وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی سطح کے اہم مسائل کے سلسلے میں اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے ہفتے کو کہا کہ جن باتوں سے قوم فخر محسوس کرتی ہے ان پر اپوزیشن پارٹیاں پریشان ہو جاتی ہیں اور ان کے رہنما دہشت گرد تنظیموں کے آقاو¿ں کی زبان بولتی ہیں۔ مسٹر مودی نے اروناچل پردیش کے ضلع ویسٹ سیانگ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا،‘ آپ نے سرجیکل اسٹرائک کے وقت دیکھا….اور جب ہمارے سائنسدانوں نے دنیا کو تعجب میں ڈال دیا….،یہ لوگ (اپوز یشن پارٹیاں)کارناموں کا مذاق اڑارہے تھے ۔ جب قوم فخر محسوس کرتی ہے تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں اور ایک طرح سے رونے ہی لگتے ۔ یہ وہی زبان بولتے ہیں جو دہشت گردوں کے آقا بولتے ہیں’۔ وزیر اعظم نے اروناچل پردیش کے عوام سے قوم کی بے عزتی کرنے والوں کو سبق سیکھانے کی گزارش کرتے ہوئے کہا،‘ہندوستان میں ان کی شناخت نہیں ہے لیکن پاکستان میں انھیں ہیرو کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے ۔ پاکستانی اخبارات میں ان کی تصویریں شائع ہوتی ہیں’۔ مسٹر مودی نے سوال کیا،‘کیا آپ ایسے لوگوں کو سبق سیکھائیں گے جو آپ کی ریاست سے کہیں زیادہ پڑوسی ملک کی فکر کرتے ہیں؟’انہوں نے کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے کہا،‘کانگریس اور بد عنوانی گذشتہ 55 سال سے ایک دوسرے کے مترادف ہیں۔ اس نے غریبوں کا راشن، کسانوں کی زمین اور دفاعی جائداد لوٹی ہے ۔ میں نے اپنے پانچ سال کی مدت کار میں 30 بار مشرق شمال ریاستوں کا دورہ کیا ہے ۔ خود کو ‘بھارت کا بھاگیہ وِدھاتا’ سمجھنے والوں نے اس علاقے کا دورہ کتنی بار کیا ہے ؟

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا