ملائیکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کا 19 اپریل کو شادی کرنے کا فیصلہ

0
0

ےواین این
ممبئی // بالی ووڈ اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائیکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کی شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے ایک عرصے سے جاری افیئر کو ملائیکہ اور ارباز میں علیحدگی کی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ بالی ووڈ کے اس جوڑے نے 19 اپریل کو شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں کی شادی عیسائی رسوم رواج کے مطابق ہوگی جس میں صرف چند دوست شرکت کریں گے۔ بھارٹی میڈیا کے مطابق ارجن اور ملائیکہ کی شادی میں دپیکا پڈکون، رنویر سنگھ، کرینہ کپور اور کرشمہ کپور کو مدعو کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ کی آئٹم گرل ملائیکہ اروڑا خان نے اداکار ارباز خان سے 1998 میں شادی کی تھی جو ارجن کپور کے باعث 2017 میں علیحدگی پر ختم ہوئی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا