اب میں اپنی کسی فلم میں سفید فام اداکار کو کاسٹ نہیں کرونگا ، جورڈن پیل

0
0

بس سیاہ فام افراد کو اپنی فلم میں کاسٹ ہوتے دیکھتا ہوں، خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، ہالی ووڈ ڈائریکٹر
ےو این این
لاس اینجلس// ہالی ووڈ ڈائریکٹر جورڈن پیل نے کہا ہے کہ وہ اس پوزیشن پر ہیں جہاں انہیں اب کسی سفیدفام اداکار کو اپنی فلم میں مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔اپنی فلم کی پروموشن کے دوران ایک ایونٹ میں جورڈن پیل نے کہا ‘میں خود کو کبھی کسی سفیدفام اداکار کو اپنی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نہیں دیکھتا، ایسا نہیں کہ میں سفیدفام افراد کو ناپسند کرتا ہوں، مگر میں نے ان کی فلمیں دیکھی ہیں’۔ڈائریکٹر کا کہنا تھا ‘میں بس سیاہ فام افراد کو اپنی فلم میں کاسٹ ہوتے دیکھتا ہوں، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اس پوزیشن پر پہنچ گیا ہوں جہاں میں یونیورسل اسٹوڈیوز سے کہہ سکتا ہوں کہ میں 2 کروڑ ڈالر کی ہارر فلم ایک سیاہ فام خاندان کے ساتھ بنانا چاہتا ہوں اور جواب دیتے ہیں ٹھیک ہے’۔جورڈن پیل کی پہلی فلم گیٹ آﺅٹ جسے انہوں نے ڈائریکٹ کرنے کے ساتھ تحریر بھی کیا تھا، میں امریکا میں نسل پرستانہ تشدد کے مسئلے کو پیش کیا گیا تھا اور اس کی کہانی بھی کافی پرتجسس تھی جس پر ڈائریکٹر کو بیسٹ اوریجنل اسکرین پلے کے آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔جوڈن پیل کے مطابق ‘ہم ایسے وقت میں ہے جہاں انڈسٹری میں سفیدفام غلبے کی باتیں غلط محسوس ہوتی ہیں’۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا