ڈاکٹر محمد واسع ظفر کی کتاب”سیادت علم“ کا اجرائ

0
0

لازوال ڈیسک
پٹنہشعبہ تعلیم ، پٹنہ یونیورسٹی کے استاذ و سابق صدر اور فیکلٹی آف ایجویشن کے سابق ڈین ڈاکٹر محمد واسع ظفر کی کتاب ”سیادت علم“ کا اجراءکل بتاریخ ۸۲ مارچ ۹۱۰۲ءکو امارت شرعیہ، بہار ، اڈیشہ و جھارکھنڈ، پھلواری شریف، پٹنہ کے ناظم مولانا انیس الرحمٰن قاسمی، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین مولانا عبدالقیوم انصاری، شعبہ تعلیم، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدر پروفیسر اعجاز مسیح، اسٹیٹ ایجوکیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، بہار کے سابق ڈائریکٹر جناب حسن وارث اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے دربھنگہ میں واقع کالج آف ٹیچر ایجویشن کے پرنسپل پروفیسر محمد فیض کے ہاتھوں اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ (UNFPA)، بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے ”بہار کے مدارس میں پروگرام تعلیم نو بالغان “ (Adolescence Education Program in Madarsas of Bihar) کے موضوع پر ہوٹل چانکیہ، پٹنہ میں منعقد ورک شاپ کے اختتامی اجلاس میں عمل میں آیا۔ ڈاکٹر ظفر بھی اس ورک شاپ کے شرکاءمیں تھے۔ ڈاکٹر محمد واسع ظفر کی یہ کتاب ”سیادت علم“ مسلمانوں خصوصاً نئی نسل کو تحصیل علم کی طرف راغب کرنے کے لئے لکھے گئے ان کے مضامین کا مجموعہ ہے جسے صائمہ پبلی کیشن ، پٹنہ نے شائع کیا ۔ ڈاکٹر واسع ظفر ایک تحریکی ذہن رکھتے ہیں اور ان کی نگارشات ہندوستان کے اہم اخبارات ، ویوز پورٹلس اور جریدوں میں شائع ہوتی رہی ہیں اور کافی مقبولیت حاصل کرچکی ہیں۔ اس کتاب میں اسلام میں علم کی اہمیت، اس کی فضیلت اور لاعلمی کے نقصانات وغیرہ امورسے بحث کی گئی ہے۔ اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں علوم شریعہ کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی اہمیت اور ان کی اسلامی و قرآنی بنیادیں بھی تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور قرآن حکیم کی دعوت فکر کو بہت ہی سہل اور مدلل انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب دینی و عصری اداروں کے طلبہ و طالبات، اساتذہ، مختلف ملی تحریکوں کے کارکنان اور دانشوران علم و ادب سب کے لئے یکساں طور پر مفید ہے۔ کتاب ۲۵۱ صفحات پر مشتمل ہے اس کی قیمت صرف ۰۵۱ روپے ہے اور پٹنہ کے بک امپوریم، آفتاب بک ڈپو، کتب خانہ دفتر جماعت اسلامی، دربھنگہ کے ناولٹی بکس ، قلعہ گھاٹ اور علی گڑھ کے یونیورسل بک ہاو¿س، شمشاد مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ ان کے علاوہ اہم کتب خانوں مثلاً خدابخش لائبریری، پٹنہ، رضا لائبریری، رام پور، مولانا آزاد لائبریری، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور نیشنل لائبریری، کولکاتہ وغیرہ میں بھی دستیاب ہے۔ اس رسم اجراءکے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد، دہلی یونیورسٹی ، دہلی کے شعبہ تعلیم ، شعبہ سوشل ورک، شعبہ عربی اورشعبہ اسلامی علوم کے کئی اساتذہ اور مذکورہ ورک شاپ کے بہت سے مندوبین موجود تھے جنہوں نے ڈاکٹر محمد واسع ظفر کو اس علمی کاوش کے لئے مبارک باد دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا