2019کیلئے مودی ملک کی آواز ہیں:کھنہ
لازوال ڈیسک
جموںبھاجپا قومی نائب صدر و پربھاری جموں و کشمیر اویناش رائے کھنہ نے یہاں پارٹی صدر دفتر پر منعقدہ ایک تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2019کیلئے مودی ملک کی آواز ہیں۔اس موقع پر جموں اور گرد و نواح کے سینکڑوں نوجوان موجود تھے ۔وہیں تقریب میں بھاجپا ریاستی سیکریٹری ڈاکٹر سوریش اجے مگوترہ، ریاستی سیکریٹری اسیم گپتا، ایم ایل سی رمیش آروڑا، جے دیپ شرما و دیگران نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں کئی نئے چہروں نے بھی بھاجپا کا دامن تھاما۔اس دوران اویناش رائے کھنہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں وزیر اعظم نرندر مودی پچھڑے طبقات تک پہنچے ہیںاور عوام کی ضروریات بھی گزشتہ پونچ برسوں میں پوری ہوئی ہیں ۔اس موقع پر بھاجپا کے کئی لیڈران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔