پی ڈی پی اکائی پونچھ کا ورکر کنونشن منعقد

0
0

فرقہ پرستی کی سےاست والی بھاجپا لشکر اور جےش سے بھی زےادہ خطرناک ہے :تانترے
لازوال ڈیسک
پونچھپی۔ڈی۔پی اکائی پونچھ کا اےک ایک روزہ کنونشن کا انعقاد عمل مےں لاےا گےا جس کی صدارت سابق ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ محمد تانترے نے کی۔اِس موقعہ پر شاہ محمد تانترے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے بی۔جے۔پی کی حکومت کا قےام عمل مےں آےا ہے تب سے ملک مےں اقلےتوں کے ساتھ ظالمانہ قسم کا سلوک کےا جارہا ہے ۔تانترے نے کہا کہ فرقہ پرستی کی سےاست کرنے والی جماعت بی۔جے۔پی دہشت گرد تنظےموں لشکر اور جےش سے بھی زےادہ خطرناک ہےں۔اُنہوں نے کہا کہ اس جماعت نے ملک مےں نفرت کا اےسا بےج بو دےا ہے جس سے ملک مےں نفرت کا ماحول پےدا ہو چکا ہے جو کہ ہندوستان کی تارےخ مےں پہلی بار دےکھنے کو مل رہا ہے۔تانترے تمام سےکولر لوگوں سے اپےل کی ہے کہ ملک کو نفرت کے ان دےوتاﺅں سے بچانے کے لئے پارلےمنٹ انتخابات مےں بی۔جے۔پی کے خلاف ووٹ ڈالےں ۔اُنہوں نے مزےد کہا کہ پی۔ڈی۔پی تنظےم ہمےشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔پی۔ڈی۔پی کی اس ورکرز کنونشن مےں کثےر تعداد مےں پارٹی عہدےداران اور ورکران نے بھی شرکت کی۔اجلاس مےں خطاب کرنے والوں مےں بشےر احمد خاکی،منظور احمو لون،بلال مخدومی،چودھری محمد اکبر،چودھری محمد شفےع مےلو،چودھری کمال دےن سرپنچ،شکےل پرے،حاجی محمد اکبر سرپنچ،چودھری محمد لطےف سرپنچ،اعجاز تانترے سرپنچ،رشےد جٹ،الطاف ناےئک سرپنچ،حافظ عبدالحمےداور بشےر کامران بھی شامل تھے جنہوں نے اپنے خطابات مےں بی۔جے۔پی کے خلاف ووٹ ڈالنے پر زور دےا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا