ریاستی فٹ بال چمپیئن شپ کے مقابلے جاری

0
0

سپورٹس سیوئر کی 2-1بڑھوتری کے ساتھ ڈی ایف اے ہونچھ کو شکست
لازوال ڈیسک
جموں //ریاستی فٹ بال چمپیئن شپ ان دنوں ریاست میں دومقامات پر جاری ہے جس میں ایک جی جی ایم سائنس کالج جموں اورجبکہ دوسری ٹی آر سی سرینگر میں ہے ۔ وہیں اسی سلسلہ کے تحت جموں میںیہاں شروعاتی دن کے موقع پر دو میچ ہوئے اور چار میچ سرینگر میں جبکہ یہ مقابلے ناک آوٹ بنیاد پر ہو رہے ہیں ۔ واضح رہے اس چمپیئن شپ کا اہتمام جموں و کشمیر فٹ بال ایسو سی ایش کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ وہیں اس ٹورنمنٹ کے پہلے مرحلے میں ایس ایس ایف سی نے 2_1کی بڑھوتری کے ساتھ ضلع فٹ بال ایسو سی ایشن پونچھ کو شکست دی ۔ اسی طرح دوسرے میچ میں ایس ایف اے جموں نے ضلع فٹ بال ایسو سی ایشن کشتواڑ کو کڑی شکست دی ۔ واضح رہے اس چیمئین شپ میں جموں صوبہ سے کل 24ٹیمیں حصہ لینے جارہی ہیں ۔جبکہ اس کا آغاز آج یہاں چیف سپورٹس آفیسر جموں و کشمیر سپورٹس کونسل عبدالقیوم نے کیا اور انہوں نے اس دوارن ٹیموں سے تعارف بھی کیا ۔ جبکہ اس موقع پر شمولیت کرنے والوں میں صدرجے کے ایف اے، زیڈ اے ٹھاکر ، شیخ محمود صدر ڈی ایف اے جموں ، کلدیپ سنگھ نائب صدر جموں ، رمیش چندر نائجب صدر جموں ، شامل رہے ، ان کے علاوہ ، نذیر احمد ، فیاض حمید،وریندر گپتا ، چرن داس ، اور یوصف ڈون وغیرہ شامل ہیں

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا