حملے میں ایک ہیلتھ ورکر، ا±س کے دو بچے اور سکیورٹی گارڈ بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں،بیان
ےواین این
صنعائ //جنوب مغربی یمن کے ایک دیہی علاقے میں قائم ہسپتال پر کیے جانے والے حملے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے ۔حملے میں ایک ہیلتھ ورکر، ا±س کے دو بچے اور سکیورٹی گارڈ بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی غیر حکومتی تنظیم سیو دا چلڈرن نے ہسپتال پر حملے سے متعلق جاری کردہ اپنے بیان میں آٹھ افراد کے زخمی ہونے کا بھی بتایا ۔ یہ حملہ کیتاف کے دیہی ہسپتال پر کیا گیا۔ امدادی تنظیم کے مطابق حملے کے وقت کئی افراد علاج کے لیے ہسپتال کے احاطے میں موجود تھے۔ سیو دا چلڈرن کے مطابق اس حملے میں ایک ہیلتھ ورکر، ا±س کے دو بچے اور سکیورٹی گارڈ بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔ اسی تنظیم کے مطابق گزشتہ برس کیے جانے والے حملوں میں سینتیس بچے ماہانہ بنیاد پر ہلاک ہوتے رہے تھے۔