ایڈونچر سے بھرپو ر یہ فلم 12اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
یو این این
نیویارکہالی ووڈ کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم مسنگ لنککی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔کرس بٹلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو خود کو دنیا کا سب سے بڑا جاسوس تصور کرتا ہے اور ایک پراسرار مخلوق کی کھوج لگانے کیلئے نکل پڑتا ہے۔ہیو جیک مین،زوئے سلڈانا،اسٹیفن فرائی،زیچ گیلیفیاناکس،ایما تھامپسن،میٹ لوکا س اور ڈیوڈ ولیمز سمیت دیگر اداکاروں نے فلم میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ایڈونچر سے بھرپو ر یہ فلم 12اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔