شیخ الطاف
کشتواڑ//کشتواڑ کے ٹھاکرائی سے سراواں جانے والی سڑک کی حستہ حالت ہے جس کی وجہ سے عوام سخت پرےشان ہے ۔ پنچایت سراواں مقامی نوجوان بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر رمن راٹھور نے کہا کہ شیو نگر سے سراواں جانے والی سڑک کی انتہائی خستہ حالت ہے۔ لیکن سڑک کی خستہ حالت کو بہتر بنانے میں سابقہ ایم ایل اے تا ضلع انتظامیہ نے کوئی بھی اقدامات نہیں ا±ٹھائے۔ جس سے سراواں گاﺅں کے لیے کشتواڑ آنے جانے کا سفر کرنے پر پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا ہے۔ مقامی شخص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ برف باری میں تمام جگہ مشینیں لگائی گئی ۔لیکن سراواں روڈ پر مشین نہیں لگائی۔ حالانکہ کئی بار محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تعینات ملازمین کو درخواست کی اور جے ائی ای پی ایم جی ایس وائی کو بھی برف ہٹانے کی درخواست کی ۔لیکن ہماری بات کو ان سنی کےا گےا ۔۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن جودھرام نامی شخص نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تعینات جے ای کو فون پر رابطہ کیا، اور سڑک میں سے پتھر ہٹانے کی درخواست کی ۔لیکن محکمہ کو ٹس سے مس نہیں۔ مقامی شخص جودھرام نے مزید کہا کہ سابقہ ایم ایل اے نے اپنے دور میں اپنے ہی ورکران کے کام کئے۔ جو ا±سے ووٹ دیتے ہیں اور جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ،توا±نہیں نظر انداز کیا جاتا ہے۔لہذا عوام سراواں رےاستی گورنر سے ذاتی مداخلت کرکے عوامی اہمےت کے اس مسئلے کو فوری حل کرنے کے احکامات صادر کرےں ۔