لوگ خود بجلی لائنز سے چھیڑ چھاڑ نہ کریںاسے جان جانے کا خطرہ ہے :اے ای ای راجپورہ
تنہا ایاز
پلوامہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی ہدایت پر پلوامہ ٹاﺅن میں بجلی کی قلت میں کافی حد تک بہتری آئی ہے ادھر اسسٹنٹ ایکزکیٹو انجینئر پاور ڈپارٹمنٹ راجپورہ پلوامہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت پر بجلی فیس ادا کریں ۔تفصیلات کے مطابق قصبہ پلوامہ میں لوگ پچھلے کئی ماہ سے بجلی کی قلت سے کافی پریشان تھے۔ نئے ترقیاتی کمیشنر ڈاکٹر سید عابد رشید نے عہدہ سنبھالتے ہی وفود کی شکایات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پاور ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ بجلی کی قلت کو دور کرنے کے لےے اقدامات اٹھائیں۔ ادھر پچھلے چند دنوں سے پلوامہ ٹاﺅن میں کسی حد تک بجلی میں بہتری آئی ہے۔توقعات ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی میں مذید بہتری آئے گی۔ ادھر اے ڈبل ای پاور ڈپارٹمنٹ راجپورہ پلوامہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی فیس وقت پر ادا کیا کریں او ر بجلی کا صحیح طریقے سے استعمال کریں۔ نمائندے تنہا ایاز کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ خود لائن کو درست نہ کریں اور نہ ہی پاور لائنز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں، اسے خدانخواستہ جان سلب ہونے کا بھی خطرہ ہے۔ اسکے لےے ڈپارٹمنٹ نے لائن مین تعینا ت کر رکھے ہیں۔ ادھر سوشل میڈیا پر راجپورہ سے ہی ایک اسکول میں پاور کی قلت کے حوالے سے ایک پوسٹ شائع کیا گیا تھا جس پراسکول کے پرنسپل نے ترید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسکول میں پاور کی کوئی قلت نہیں ہے۔نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ شر پسند عناصر نے فیس بُک پر غلط پوسٹ شائع کی ہے۔ جسکی ہم تردید کرتے ہیں۔ اس دوران راجپورہ پلوامہ کے کئی ذی عزت شہریوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ تر جالی خبریں پھیلائی جارہی ہے اور ایماندار ، محنتی افسروں ، ملازمین کو بے عزت کیا جاتا ہے اور اس طرح موبائیل فون کا غلط استعمال کر کے لوگوں کو غلط فہیموں میں مبتلا کیاجاتاہے۔