سونیا اور راہل گاندھی کے لئے انتخابی مہم چلائے گی این سی پی: ترپاٹھی

0
0

یو این آئی
نئی دہلی، ´//نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) ترقی پسند اتحاد کی چیئر پرسن سونیا گاندھی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کی حمایت میں انتخابی مہم چلائے گی۔این سی پی کے سکریٹری جنرل ڈی پی ترپاٹھی نے پارٹی کا منشور جاری کرنے کے موقع پر پیر کے روز یہاں منعقد ہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کی پارٹی محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی کی حمایت میں ان کے انتخابی حلقوں بالترتیب رائے بریلی اور امیٹھی میں انتخابی تشہیرکرے گی۔ انہوں نے کہا کہ "پارٹی صدر شرد پوار نے مجھے خاص طور پر اس کے لئے منتخب کیا ہے ۔ میں رائے بریلی اور امیٹھی میں دونوں لیڈروں کی انتخابی مہم میں حصہ لوں گا”۔ مسٹر ترپاٹھی نے یہ بھی بتایا کہ ان کی پارٹی بیگو سرائے سیٹ سے کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے کنہیا کمار کو بھی انتخابی مہم میں حمایت دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر ترپاٹھی نے اس بار عام انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی کراری شکست کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت دوبارہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت میں چھ قومی پارٹیوں کے اتحاد کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں ملک میں رواداری اور باہمی ہم آہنگی کا ماحول مفلوج ہوگیا ہے ۔ ملک میں جس قوم پرستی کو پھیلانے کا دعوی مودی حکومت نے کیا ہے ، وہ قوم پرستی کے زمرے میں نہیں آتا۔ موجودہ این ڈی اے حکومت میں ملک میں قوم پرستی کی غلط تعریف وضع کی گئی ہے ۔ دریں اثنا، پارٹی نے اپنے منشور میں بھی کہا ہے کہ جنرل الیکشن ملک کے مستقبل کا تعین کرے گا۔ یہ الیکشن دنیا میں ہندوستان کی ساکھ کو نئے سرے سے نمایاں کرنے کے نقطہ نظر سے اہم ہو گا۔ مسٹر ترپاٹھی نے منشور کے حوالے سے کہا ہے کہ موجودہ این ڈی اے حکومت نے نہ صرف ملک کو دھوکہ دیا ہے ، بلکہ آئینی اداروں اور محکموں کا غلط استعمال کیا ہے ۔ مودی حکومت تمام محاذوں پر ناکام رہی ہے ۔ پارٹی نے اس انتخاب کے لئے ‘آ¶ مل کے دیش بنائیں، ہمارا آپ کا ہم سب کا بھارت’ راہنما جملہ بنایا ہے ۔ این سی پی نے نوٹ بند¸ کی وجہ سے روزگار کے مواقع میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اس مسئلے پر وہائٹ پیپر لانے کا منشور میں وعدہ کیا ہے ۔ این سی پی نے پارلیمنٹ میں خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ منشور میں پارٹی نے مسلح افواج کی فوری تجدید کاری ، فوج میں ‘ ایک رینک ایک پنشن’ (او آر اوپی) کو یقینی بنانے اور پاکستان کے ساتھ بات چیت کا راستہ کھولنے کا بھی وعدہ کیا ہے ۔یو این آئ¸

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا