یواین آئی
لکھن¶: ´///( سماجوادی ا) کے سربراہ و اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں ریاست میں چاروں طرف لاقانونیت کا دور دورہ ہے اور جرائم پیشہ افراد بلا خوف ریاست میں گھوم رہے ہیں۔ مسٹر یادو نے پیر کو یہاں کہاں کی ریاست میں تعلیم مافیا، کانکنی مافیا اور کرائم مافیا کے ہاتھوں میں قانون ہے ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں لیکن اس حکومت کے دور میں جرائم میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے ۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی لیڈر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اپوزیشن کی سابقہ حکومتوں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں لیکن مرکز میں پانچ اور اترپردیش میں اپنے دو سال کے اقتدار کا حساب نہیں دیتے ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور فریب کے سہارے بی جے پی انتخاب جیتنا چاہتی ہے انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کے دور میں ریاست میں سب سے زیادہ فسادات ہوئے ہیں۔