پرو کبڈی کے 29 ایلیٹ کھلاڑی نئے سیزن کے لئے رٹین

0
0

یو این آئی
ممبئی، ´// پرو کبڈی لیگ کے 19 جولائی سے شروع ہونے والے ساتویں سیزن کے لئے فرنچائزز ٹیموں نے 29 ایلیٹ کھلاڑیوں کو رٹین کیا ہے ۔ ریٹنڈ کھلاڑیوں کی تعداد گزشتہ سیزن میں 21 تھی، جسے آئندہ سیزن کے لئے بڑھا دیا گیا ہے ۔ رٹین نہیں کئے گئے کھلاڑی 8-9 اپریل کو منعقد نیلامی عمل میں حصہ لیں گے ۔ ٹیموں کے تسلسل اور استحکام برقرار رکھنے کے مقصد کے ساتھ پلیئر ریٹنشن پالس¸ کو زیادہ مضبوط بنایا گیا ہے ۔ ایلیٹ پلیئر ریٹنشن کیپ کو بھی زیادہ سے زیادہ 4 سے بڑھا کر زیادہ سے زیادہ 6 کر دیا گیا ہے ۔ فرنچائز اے ، بی یا سی میں سے کسی بھی کیٹیگری سے 6 ایلیٹ کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھ سکتے ہیں، جس میں کیٹیگری اے اور بی دونوں میں سے زیادہ سے زیادہ 2-2 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔ تسلسل کو برقرار رکھنے کے مقصد کے ساتھ لیگ نے ایک نئی کیٹیگری بھی پیش کی ہے جس میں ایک فرنچائزی نئے نوجوان کھلاڑی کو برقرار رکھ سکتی ہے ، اگر ‘ریٹنڈ نوجوان کھلاڑیوں’ کیٹیگری میں اس کا 2 سال کا معاہدہ مکمل ہو چکا ہو۔ فرنچائزز 6 نئے نوجوان کھلاڑیوں کے موجودہ کیپ کے علاوہ ان ریٹنڈ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ جوڑے رکھ سکتی ہے ۔ ریٹنڈ نوجوان کھلاڑیوں کی فہرست جلد ہی جاری کی جائے گی۔ ٹیم تامل تلایواس نے اجے ٹھاکر کو مسلسل دوسری بار اپنے ساتھ برقرار رکھا ہے ، ساتھ ہی منجیت چھلر بھی اسی ٹیم کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ تجربہ کار کھلاڑی جیسے روہت کمار (بنگلور بل)، فیصل اترچل¸ (یو ممبا)، پردیپ نروال (پٹنہ کیریبین)، دیپک ہڈا (جے پور پنک پینتھرز)، جوگندر نروال (دبنگ دہلی) اور مھندر سنگھ (بنگال واریرز ) اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ ہی بنے ہوئے ہیں۔ وہیں کھلاڑی جیسے پون سھراوت (بنگلور بل )، وکاس کھڈولا (ہریانہ اسٹیلرس)، سچن (گجرات فارچیون جائنٹس )٬ سندیپ ڈھل (جے پور پنک پینتھرز) سب نے گزشتہ کھیلوں میں اپنا لوہا منوایا ہے اور وہ اپنی ٹیموں کے ساتھ ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا