یواین آئی
جموںجموں کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں پیر کے روز ایک پٹرول پمپ کے دو ملازمین اُس وقت زخمی ہوئے جب لٹیروں نے پٹرول پمپ کے کیش کونٹر کو لوٹا۔یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے چدوال علاقے میں قائم ایک پٹرول پمپ کے دو ملازمین اُس وقت زخمی ہوئے جب لٹیروں نے پمپ کے کیش کونٹر کو لوٹا۔تاہم پولیس نے یہ انکشاف نہیں کیا کہ پٹرول پمپ کے دوملازمین کن حالات میں زخمی ہوئے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے لٹیروں کی تلاش شروع کی ہے۔