جموں کے کئی وارڈوں سے لوگوں نے بھاجپا کا دامن تھاما

0
0

لازوا ل ڈیسک
جموںبھاجپا کی پالیسیوں اور پروگراموں سے متاثر ہو کر آل مورچہ انچارج و سینئر بھاجپا لیڈر منیش شرما کی قیادت می جموں کے کئی وارڈوں سے ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے بھاجپا کا دامن تھاما ۔اس سلسلہ میںیہاں پارٹی صدر دفتر ترکوٹہ نگر میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا تھاجہاں سابق نائب وزیر اعلیٰ کوندر گپتا، یدھویر سیٹھی، چندر موہن گپتا و دیگران نے ان کا پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔وہیں منیش شرما نے نئے شرکا ءکا خیر مقدم کرتے ہوئے امید جتائی کہ وہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے اصول پر چلیں گے۔جبکہ یدھویر سیٹھی نے نئے شرکاءسے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نرندر مودی کے نظریہ کو فروغ دیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا