لوک سبھا انتخابات میںفتح کے پیش نظر بھاجپا کا گاندھی نگر میں اجلاس منعقد

0
0

لازوال ڈیسک
جموں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں پونچھ نشست کے لئے گاندھی نگر حلقہ انتخاب میں ایک اہم اجلاس کا انعقا د کیا گیا ۔ اس موقع پر بھاجپا اکائی جموں ضلع صدر بلدیو سنگھ بلوریہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی حفاظت کے لئے سکھ برادری ہمیشہپیش رہی ہے اور سب سے زیادہ قربانیاں دینے کا اعزاز بھی سکھ برادری کو کی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کمیونٹی نے کبھی بھی نہ توظلم سہا نہ ہی کسی پر ظلم ہوتے برداشت کیا ۔موصوف نے کہا کہ سکھ طبقہ ہمیشہ سے ہی بی جے پی کا حامی رہا ہے لیکن جب سے ملک کی کمان وزیر اعظم نریندر مودی نے سنبھالی ہے تب سے طبقہ کے لوگوں کا جھکاو¿ بی جے پی کی طرف اور بڑا ہے جس کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ بی جے پی حکومت نے کبھی بھی ترقی میں یا دوسرے منصوبوں میں اس طبقہ کو نظر انداز نہیں کیا اور سب کو یکساںترقی دینے کی کوشش کی۔بلوریہ نے کہا کہ کچھ لوگ سکھ برادری کو ساتھ ہونے کا دعوی کر رہے ہیں ہے پر شاید وہ لوگ زمینی حقیقت سے واقف نہیں ہےں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا