مڈل اسکول فرصلن پہلگام کے طلاب نے تدریسی عملہ کی کمی کے خلاف احتجاج کیا

0
0

شاہ ہلال
اننت ناگ//فرصلن پہلگام سے تعلق رکھنے والے طلاب نے تدریسی عملہ کی کمی کے خلاف سوموار کو ڈی سی آفس میں احتجاج کیا۔گورنمنٹ مڈل اسکول فرصلن پہلگام سے وابستہ طلاب نے سوموار کو ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے احاطے میں تدریسی عملہ کی کمی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا ہے ۔احتجاجی طلاب کا کہنا تھا کہ اسکول فی الوقت قریباََ200طلاب زیر تعلیم ہےں ،تاہم طلاب کو پڑھانے کے لئے صرف3استاد تعینات ہےںجس کی وجہ سے اُنہیں بہتر تعلیم سے محروم ہونا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم جان بوجھ کر بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کررہاہے ۔مظاہرین طلاب کا کہنا ہے کہ اگرچہ اسکول میں عملہ کی کمی کو لیکر مقامی زیڈ ای او کے نوٹس میں کئی بار لایا گیا لیکن آج تک اسکول کیلئے عملہ نہیں بیجھا گیا اور آج وہ ڈی سی آفس میں آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔طلاب کا کہنا تھا کہ تدریسی عملہ و بنیادی ڈھانچہ کی کمی کے سبب اُنہیں سخت مشکلات درپیش ہیں۔اس دوران محکمہ تعلیم کی جانب سے یقین دہانی کے بعد طلاب پُر امن طور منتشر ہوئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا