پروفیسرسیف الدین سوزکے بیٹے کی اُمیدواری تبدیل

0
0

بارہمولہ سے سلمان کی جگہ حاجی فاروق کوکانگریس کامنڈیٹ
کے این ایس

سرینگرکانگریس کی ریاستی شاخ نے ایک غیرمعمولی فیصلے کے تحت بارہمولہ پارلیمانی نشست سے اپنااُمیدوارتبدیل کردیا۔پردیش کانگریس کے صدرجی اے میرنے کشمیرنیوزسروس کواسبات کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ پارٹی نے لوک سبھانشست بارہمولہ کیلئے نامزداپنااُمیدوارتبدیل کیاہے۔انہوں نے کہاکہ بارہمولہ پارلیمانی حلقے سے پارٹی کے سینئرلیڈرحاجی فاروق احمدمیرکوسلمان سوزکی جگہ اب اُمیدوارنامزدکیاگیاہے ۔خیال رہے گزشتہ دنوں کانگریس نے اس پارلیمانی سیٹ سے پارٹی کے سابق ریاستی صدرپروفیسر سیف الدین سوزکواپنااُمیدوارنامزدکیاتھا۔جی اے میرنے تاہم یہ واضح نہیں کیاکہ سلمان سوزکے بدلے اب حاجی فاروق کومنڈیٹ کیوں دیاگیاہے۔ایک سوال کے جواب میں کانگریس کے ریاستی صدرنے بتایاکہ باقی پارلیمانی سیٹوں کیلئے اُمیدواروں کے ناموں کااعلان جلدکیاجائیگا۔خیال رہے بارہمولہ پارلیمانی نشست سے نیشنل کانفرنس نے محمداکبرلون ،پی ڈی پی نے عبدلالقیوم وانی اورپیپلزکانفرنس نے راجااعجازعلی کومیدان میں اُتاراہے تاہم این سی اورکانگریس نے بارہمولہ اوراننت ناگ نشست پردوستانہ مقابلے کاعلان کیاہے۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ کانگریس نے نیشنل کانفرنس کیساتھ انتخابی گٹھ جوڑکیاہے ،جسکے تحت جموں پونچھ اوراودھم پورڈوڈہ پارلیمانی نشستوں سے نیشنل کانفرنس اپنے اُمیدوارکھڑے نہیں کرےگی جبکہ کانگریس نے سری نگرپارلیمانی سیٹ کونیشنل کانفرنس کیلئے چھوڑدیاہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا