کوٹر نکہ میں ایک شخص کی 30بھیڑوں کی ہوئی موت

0
0

مالک نے محکمہ شیپ پر ناقص دوائی دینے کا لگایا الزام
ٰنظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ// سب ضلع کوٹرنکہ میں محکمہ شیپ ہسبنڈری کے ملازمین کی لوٹ کھسوٹ سے عوام پریشان ہے۔ محکمہ کے ملازمین اپنے پیٹ کے خاطر غریبوں کا خون چوس رہے ہیں اور محکمہ نے یہاں ایسے نااہل افراد کو تعینات کیا ہوا ہے کہ انہیں یہ پتہ نہیں کہ کس بیماری پر کون سی دوائی استعمال ہوتی ہے اور کون سی دوائی کس وفت دینی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق عالم دین ولد فقر الدین ساکنہ حبی کی تقریبا 30 کے قریب بھیڑوں کو غلط دوائی دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے اور بہت ساری بھیڑوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالم دین کی بھیڑوں میں کچھ کمزوری پائی جارہی تھی جس کی دواءلینے وہ شیپ ہسبنڈری کوٹرنکہ میں گیا اور عالم دین نے وہاں پر جو ملازم تعینات تھا اسے بتایا کہ میری بھیڑیں کمزور ہیں ۔لہذا ان کے لئے کوئی دوائی دی جائے اور وہاں پر تعینات ملازم شاہد اقبال نے ایک بوتل سے دوائی نکال کر دی اور کہا کہ یہ کیلشم کی دوائی یہ لے جا اور بھیڑوں کو صبح خالی پیٹ دینا عالم دین کا کہنا تھا کہ میں نے اسے کہا کہ یہ دوائی مجھے پوری بوتل دے تو اس نے نہیں دی اور ایک الگ بوتل میں ڈال کر دی اس کے ساتھ ایک البنڈا ذول دوائی بھی دی۔ عالم دین کا کہنا تھا کہ جب میں اس کے بتائے ہوئے طریقے پر صبح نہار منہ بھیڑوں کو دوائی دی تو دوائی دینے کے کچھ ہی دیر بعد بھیڑوں کی حالت مزید بگڑتی گئی اور یکے بعد دیگرے مرتی گئی اور اسی طرح بھیڑوں کی مرنے کی تعداد تیس ہوگئی ہے اور مزید بھیڑوں کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ محکمہ کی نااہلی کی وجہ سے غریب شخص کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا لیکن محکمہ تماشائی بنا ہوا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اعجاز اسد سے گذارش ہے کہ محکمہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور غریب شخص کو معاوضہ دیا جائے۔ وہیں عالم دین نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اعجاز اسد سے مدد کی درخواست کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا