یواین آئی
پٹنہ، 23 مارچ (یو این آئی) قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) نے لوک سبھا انتخابات کے لئے آج بہار کی کل 40 میں سے 39 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا۔ بہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انچارج بھوپندر یادو نے بی جے پی کے ریاستی صدر نتیانند رائے جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی جنرل سکریٹری آرس¸ پ¸ سنگھ، جے ڈی یو کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ، لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صوبائی صدر پشوپتی کمار پارس اور ایل جے پی ممبر اسمبلی راجو تیواری کی موجودگی میں یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں این ڈی اے کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کی مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں دوبارہ مضبوط حکومت بنے گی۔ مسٹر یادو نے جے ڈی یو کے 17 امیدواروں کے نام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نالندہ سے کوشلیندر کمار، پورنیہ سے سنتوش کمار کشواہا، کاراکاٹ سے مہابلی سنگھ، والمیکی نگر سے ویدیہ ناتھ پرساد مہتو، سیتامڑھی سے ڈاکٹر ورون کمار، گوپال گنج (محفوظ) سے ڈاکٹر آلوک کمار سمن، سیوان سے کویتا سنگھ، کشن گنج سے محمود اشرف، بھاگلپور سے اجے کمار منڈل، جھنجھارپور سے رام پریت منڈل، سپول سے دلکیشور کامت، کٹیہار سے دُلا ل چند گوسوامی، جہان آباد سے چندیشور پرساد چندرونشی، گیا (محفوظ) سے وجے کمار مانجھی، مونگیر سے راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، مدھے پورا سے دنیش چندر یادو اور بانکا سے گردھار¸ یادو جے ڈی یو کے امیدوار ہوں گے ۔