شہدائے تحفظ ختم نبوت کانفرنس مےں خدمات انجام دےنے والے رضاکاروں کو نشان اعزاز دےا گےا

0
0

مجلس احرار اسلام کے سپاہےوں نے ہر دور مےں سنہری تارےخ مرتب کی ہے :نائب شاہی امام کا خطاب
مستقےم

لدھےانہ گزشتہ دنوں پےر جی مولانا حسےن احمد صاحب بوڑےا کی صدارت مےں منعقد ہوئی عظےم الشان شہدائے تحفظ ختم نبوت کانفرنس لدھےانہ مےں خدمات دےنے والے احرار رضاکاروں کو مجلس احرار اسلام کے قومی جنرل سکرےٹری و نائب شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی لدھےانوی کی جانب سے ےہاں نشان اعزاز دئے گئے ، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے نائب شاہی امام نے کہا کہ ہم اللہ کرےم کے شکر گزار ہےں کہ عشق رسول پاک ﷺ مےں شرسار احرار رضاکاروں نے ہمےشہ ہی اس جماعت کو منفرد اور اعلیٰ بنانے مےں اہم کردار ادا کےا ہے انہوں نے کہا کہ ظالم انگرےز کے دور سے لےکر آج تک احرار رضاکاروں نے جس ہمت جرائت اور استقامت کا مظاہرہ کےا ہے اسکی مثال نہےں ملتی ، سےاسی جماعتوں اور وقتی حکومتوں کے خوف سے بے پرواہ ہو کر احرار رضاکاروں نے ہمےشہ ہی ملک دشمن اور قوم دشمن عناصر سے انسانےت کا تحفظ کےا ہے ، مولانا محمد عثمان لدھےانوی نے کہا کہ امےر شرےعت سےد عطاءاللہ شاہ بخاری ؒ اور رئےس الاحرار حضرت مولانا حبےب الرحمن لدھےانوی اول ؒ ہمےشہ ہی اپنے احرار رضاکاروں پر نازاں رہے ، انہوں نے احرار رضاکاروں کو شہدائے تحفظ ختم نبوت کانفرنس مےں مکمل نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ لا مثال حفاظتی انتظامات کرنے کے لئے مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ جانبازوں ہمےشہ ےاد رکھو کہ ہماری خدمات کا اجر صرف اللہ کرےم ہی اپنے محبوب صلی اللہ علےہ وسلم کے صدقے عطاءفرمائےں گے ، نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھےانوی نے کہا کہ احرار رضاکاروں نے جنگ آزادی مےں جہاں ظالم انگرےز اور اسکے ٹوڈےوں کو بے نقاب کےا وہےں متعدد احرار رضاکار اس تحرےک مےں شہےد بھی ہوئے ہےں جنہےں آج بھی ہم اور آپ احترام کے ساتھ ےاد کرتے ہےں انہوں نے بتاےا کہ لدھےانہ مےں ہوئے اس کانفرنس کے نظم و ضبط مےں اےک ہزار احرار رضاکاروں کی ڈےوٹےاں لگائی گئی تھےںجسے احرار سپاہےوں نے بخوبی انجام دےا ، نائب شاہی امام نے اپنے خطاب کے دوران دعویٰ بھی کےا کہ مجلس احرار اسلام ہند کے پاس آج بھی ہزاروں منظم احرار رضاکار موجود ہےں جو کہ کسی بھی مذہبی سےاسی جماعت سے ذےادہ ہےں ، انہوں نے کہا کہ ےہ نشان اعزاز صرف اک ےادگاری نشان ہے احراری رضاکار نامو نمود سے بے پرواہ اللہ کی رضاءکے لئے ہمہ وقت تےار ہےں ،

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا