یہی سیاست ہے!

0
0

لوک سبھا انتخابات۔باپ کا بیٹی سے مقابلہ
یواین آئی

حیدرآبادلوک سبھاانتخابات کے سلسلہ میں ایک اہم دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے کیونکہ تازہ طورپر اراکو لوک سبھا حلقہ سے سابق مرکزی وزیر کشور چندر دیو کے خلاف ان کی بیٹی مقابلہ کر رہی ہیں جو بحث کا موضوع بن گیاہے ۔ مسٹر دیو نے حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر ریاست کی حکمران جماعت تلگودیشم میں شمولیت اختیار کی اور تلگودیشم نے ان کو اراکو حلقہ لوک سبھا سے امیدوار بنایاہے تاہم کشور چند ر دیو کی سیاسی وارث سمجھی جانے والی ان کی بیٹی شروتی دیو میں ہی برقرار ہیں ،کانگریس نے ان کو اسی حلقہ سے امیدوار بنایا ہے جس کے سبب باپ اور بیٹی کے درمیان اس حلقہ میں اہم مقابلہ ہونے جارہا ہے ۔ شروتی نے ماحولیاتی قوانین کی تعلیم حاصل کی ہے ۔وہ جونیر وکیل ہیں اور سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینئر لیڈر کپیل سبل کے تحت پریکٹس کر رہی ہیں۔وہ سماجی کارکن، مصنف بھی ہیں۔ان کے انتخابی میدان میں اترجانے سے اس ایس ٹی طبقہ کے لئے محفوظ نشست پر مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے ۔ شروتی نے ماضی میں اپنے والد کے لئے بڑے پیمانہ پر انتخابی مہم چلائی تھی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا