عالیہ بھٹ کا اپنے ڈرائیور اور ملازم کو 50،50 لاکھ روپے کا تحفہ

0
0

اداکارہ نے جب سے اپنی فلمی کرئیر کا آغاز کیا تب سے ہی سنیل اور انمول ان کے ساتھ ہیں
ےواین این
ممبئی ۔20مارچ(ےواین این )بالی ووڈکی نٹ کھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ڈرائیور اورملازم کو 50،50 لاکھ روپے کا تحفہ دے کر ا±ن کا دل جیت لیا۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی 26 ویں سالگرہ سے قبل اپنے ڈرائیور سنیل اور ملازم انمول کو 50، 50 لاکھ کا چیک بطور تحفہ دیاتاکہ وہ اپنے لیے ایک نیاگھر خرید سکیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے جب سے اپنی فلمی کرئیر کا آغاز کیا تب سے ہی سنیل اور انمول ہمیشہ ا±ن کے ساتھ ساتھ رہے اور ہر قدم پر ا±ن کا بھرپور ساتھ نبھایا۔ عالیہ نے ا±ن کے بھروسے اور محبت سے متاثر ہوکر دونوں کو 50، 50 لاکھ روپے کا چیک دینے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنا ذاتی گھر بنا سکیں۔عالیہ بھٹ کی جانب سے رقم ملنے کے بعد سنیل اور انمول دونوں نے اپنے لیے ممبئی میں گھر ب±ک کروالیے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل عالیہ بھٹ نے اپنی 26ویں سالگرہ گھر پر اپنے والد مہیش بھٹ،بہن پوجا اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی تھی جن میں رنبیر کپوربھی شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا