اس لباس کی قیمت 2 ہزار 750 امریکی ڈالر یا ایک لاکھ 90 ہزار 155 بھارتی روپے بنتی ہے
ےواین این
ممبئی //اداکارہ پریانکا چوپڑا کے فیشن سینس کے ہر جگہ ہی چرچے رہتے ہیں لیکن اب کی بار انہوں نے اتنا مہنگا لباس زیب تن کرلیا کہ وہ خبروں کی زینت بن گئیں۔تصویر میں نظر آنے والا یہ لباس پریانکا چوپڑا نے ممبئی کے علاقے جوہو کے نئے ہاٹ سپاٹ سوہو ہاﺅس کی ایک پارٹی میں پہنا تھا۔ اس پارٹی میں بالی ووڈ ستاروں کیلئے ڈانر کا بھی اہتمام تھاجس میں پریانکا چوپڑا جب یہ لباس پہن کر پہنچیں تو ہر آنکھ انہیں ہی دیکھنے لگی۔ پریانکا چوپڑا نے اس پارٹی میں جو لباس زیب تن کیا تھا اس کی قیمت 2 ہزار 750 امریکی ڈالر یا ایک لاکھ 90 ہزار 155 بھارتی روپے (3 لاکھ 85 ہزار 220 روپے تقریباً) تھی۔