کانگریس یو پی میں امیدواروں کے انتخاب کے لئے آزاد:مایاوتی
یواین آئی
لکھن¶بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے ایس پی۔ بی ایس پی۔آر ایل ڈی اتحاد کے لئے یوپی میں 7سیٹیں چھوڑنے پر کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا اتحاد کا کانگریس سے کوئی ناطہ نہیں ہے اور کانگریس اترپردیش کے تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتار سکتی ہے ۔بی ایس پی سپریمو نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا“ ہم اس بات کو صاف کردینا چاہتے ہیں کہ عام انتخابات میں اترپردیش سمیت ملک کے دیگر حصوں میں کانگریس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عوام کو کانگریس کی جانب سے وقتا فوقتا جاری کئے جانے والے بیان سے کسی بھی قسم کا شبہ نہیں ہونا چاہئے ۔سابق وزیر اعلی نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا“کانگریس اترپردیش کے 80 پارلیمانی حلقوں پر اپنا امیدوار اتارنے کے لئے بالکل آزاد ہے ۔ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے بی ایس پی کافی ہے ۔ اتحاد کے لئے 7 سیٹیں چھوڑ کر کانگریس کو کسی قسم کا شبہ نہیں پید ا کرنا چاہئے ۔قابل ذکر ہے کہ مایاوتی کا یہ بیان کانگریس کے اس اعلان کے ردعمل میں آیا ہے جس میں کانگریس کے ریاستی صدر راج ببر نے کل اعلان کیا تھا کہ یو پی میں اتحاد نے کانگریس کا احترام کرتے ہوئے دو سیٹیں چھوڑنے کااعلان کیا ہے ایسے میں کانگریس دوستی کی اسی کڑی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے اترپردیش میں 7 سیٹوں پر اتحاد کے سامنے اپنے امیدوار میدان میں نہیں اتارے گی۔