سب ڈویژن مہور پنچایت جمسلان میں پانی کی شدید قلت

0
0

مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ، انتظامیہ کی غفلت شعاری
شوکت پرواز
درماڑی //ضلع ریاسی کے تحصیل مہور کی پنچایت جمسلان بی کے وارڈ نمبر چار اور چھ میں لوگ پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں جس وجہ سے علاقے میں کئی روز سے ہاہا کار مچی ہوئی ہے۔لوگ آج اس اکمیسویں صدی میں بھی پرانے زمانے کی زندگی بسر کر رہے ہیں لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ یہاں پر پانی کی عدم دستیابی پر اگر محکمہ کے اہلکاروں سے استدعا کرتے ہیں لیکن آگے سے وہ لوگ گالی گلوچ پراتر آتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ یہاں کے عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک رکھا جا رہا ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر پانی کی پائپ اچھی طرح سے بچھی ہوئی ہے لیکن پانی چھوڑنے والا کوئی نہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے کو ہر سوریہ پر نظرانداز رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں پر دوسرے تعمیری کام بھی نہ کہ برابر ہیں۔لوگ کہیں کلومیٹر دور سے اپنے لئے اور مال مویشی کےلئے پانی لاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت ساری دشواریاں برداشت کرنی پڑ رہی ہیں۔ لہذا انتظامیہ کو چاہئے ان لوگوں کر بر وقت پانی دستیاب کروایا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا