میئر نے وارڈ73کے کئی علاقہ جات کا دورہ کیا

0
0

عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کی
لازوال ڈیسک
جموںمیئر جموں میونسپل کارپوریشن چندر موہن گپتا نے یہاں وراڈ 73کے بھور کیمپ اور دیگر علاقہ جات کا دورہ کیا اور عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کی اس موقع پر پتمبر شرما، اشوک کمار، گردھاری لال، وکی شرما، سنجیو شرما و دیگران موجود تھے ۔وہیں میئر کے دورے کے دوران مقامی عوام نے اپنے مسائل کو بروئے کار لایا اور بتایا کہ نکاسی آب اور لین کی حالت بہتر نہ ہے ۔میئر موصوف نے کہا کہ جے ایم سی کی جانب سے کئی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیاد پر رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے ایم سی کے وارڈوں کو بہتر بنانے کیلئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ جے ایم سی ملک بھر میں سب سے اچھی کارپوریشن ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا