لازوال ڈیسک
جموںماہر تعلیم ڈاکٹر شہزاد ملک نے نیوزلینڈ میں دو مساجد میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی جہاں انچاس عام شہریوں کو دہشت گردوں نے ہلاک کر دیا ہے ۔اسی سلسلہ میں یہاں جاری ایک بیان میں ڈاکٹر شہزاد نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں کی ہر جانب سے مذمت ہی ہوتی ہے کیونکہ مذہبی مقامات پر حملے مذہب کی جانب نفرت کی وضاحت کرتے ہیں اور کوئی بھی تہذیب یافتہ سماج اس کو معاف نہیں کرے گا ۔موصوف نے اس سانحہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے نیوزلینڈ کی حکوت پر زور دیا کہ مساجد میں تحفظ کا بہترانتظام کیا جائے اور ایسے شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔