لواحقین کے حق میں سرکار سے فوری امداد کی اپیل اور بند پڑی سڑکوں کو بحال کرنے کا مطالبہ۔
آر جے بشیر
مہور// تحصیل مہور کے گلابگڑھ دیول کی رہائش پزیر استانی افروزہ بیگم ا±س وقت اچانک حادثے کی شکار ہوگئی جب وہ ڈی۔ایڈ کا امتحان دینے کیلئے نہوچ کے ایک مقام درالوگ سے گزررہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مقام پر ان کا اچانک پاو¿ں پھسل گیا اور وہ گہری کھائی میں جا گریں جس کی وجہ سے ان کی اچانک موت واقع ہوگئی۔ ان کی اس اچانک موت پر پی۔ڈی۔پی کے ضلع ریاسی کے صدر ایڈوکیٹ شفیق الرحمان بٹ نے گہرے صدمے اور د±کھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے لیےدُعائے مغفرت کی اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے او اباری تعالیٰ کی طرف سے صبر جمیل عطا کرنے کے لیئے بھی دعا کی۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ مرحومہ کے گھرانے سے ایک شخص کو سرکاری نوکری دے اور لواحقین کی فوری مالی مدد بھی کی جائے۔ انہوں نے بلاک گلابگڑھ میں سڑکوں کی خستہ حالت پر اظہار تشویش ظاہر کیا اور آئے دن اس قسم کے حادثوں کے کیلئے سڑکوں کی خستہ حالت اور سرکار کی عدم توجہی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ حلقہ گلابگڑھ میں مختلف بند پڑی رابطہ سڑکوں کو بالخصوص بلاک گلابگڑھ کی رابطہ سڑکوں کو فوری طور پر بحال کیا جاوے تاکہ عوام کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔