لورن کی عوام اے ٹی ایم سے محروم

0
0

انتظامیہ عوام کی مشکلات کا جلد ازالہ کرے : حاجی خادم حسین
ریاض ملک
منڈی بلاک لورن میں گزشتہ پانچ چھ سالوں سے جموں وکشمیر بنک شاخ قائیم ہوئی تھی – جس میں صارفین کی بڑی تعداد روزانہ لین دین کرتے ہیں – لیکن اج تک یہاں تمام تر نیٹ ورک سہولیات ہونے کے باوجود بھی اے ٹی ایم نہیں ہے – جس کی وجہ سے بنک صارفین کے علاوہ تمام عوام کو سخت پریشانیوں کا سامناکرناپڑرہاہے – اس بارے میں مقامی لوگوں کے ہمراہ سابقہ سرپنچ لورن حاجی خادم حسین نے کہا کہ لورن جیسے علاقع کے اندر اے ٹی ایم نہ ہونا قابل افسوس ہے -کیوں کہ یہاں قریب گیارہ پنچائیتوں کا مرکز ہے -جہاں ڈاک بنگلو ٹوریزم ہٹ تھانہ پولیس آرمی وغیرہ کے ساتھ ساتھ یہاں سیلانی بھی پوراسال آتے رہتے ہیں – لیکن یہاں اے ٹی ایم نہ ہونے سے انہیں سخت مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے – اور کئی بار اس معاملہ کو انتظامیہ کے گوش گزار کیا بھی لیکن اس طرف کسی نے بھی کوئی توجہ نہ دی ہے – انہوں نے ڈی اجی ایم کلسٹر پونچھ کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ لورن جیسے دوردراز مگر خوبصورت علاقع میں اے ٹی ایم کی سہولیات فراہم کرکے عوام کی دیرینہ مانگ کو پوراکیا جاے – تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہوناپڑے – اس بارے میں پنچ پرویز حمد نے کہا یہاں نیٹ ورک ہوتے ہوے بھی اے ٹی ایم نہ ہونے بڑے افسوس کی بات ہے انہوں نے بھی ضلع انتظامیہ سے جلد از جلد اے ٹی ایم مشین مناسب جگہ پرلگاے جانے کی اپیل کی ہے – اس موقع پر محمد صادق بھٹ ،محمد دین بھٹ ،سخی محمد بھٹ ممبر پنچائیت کے علاوہ کئی لوگوں نے اے ٹی ایم کی مانگ کی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا