عمران شفیع
تھنہ منڈیایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کی ہدایت پر تھنہ منڈی پولیس نے علاقہ سے تعلق رکھنے والے سبکدوش پولیس آفیسران اورملازمین کا ایک اجلاس طلب کیاجس میں کافی تعدادمیں سبکدوش ملازمین نے شرکت کی ۔وہیں اجلاس کی سربراہی ایس ایچ اوتھنہ منڈی محمدجاویدملک نے کی ۔اس موقع پرتحصیل صدریونین ریٹایرڈپولیس آفیسرتھنہ منڈی عبدالرشیدشال نے ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کاشکریہ اداکیاں کہ انہوں نے ریٹایرڈملازمین کی بہتری کیلئے ایک اچھافیصلہ لیاہے جس سے ملازمین کے حوصلے بلندہوئے ہیں۔ اس دوران ،وصوف نے اپنے بیشترمسائل اجاگرکیے تاہم ایس ایچ اوتھنہ منڈی نے یقین دہانی کروائی کہ تمام ترجائزمطالبات آفیسران بالاتک پہنچائےجائیںگے۔تقریب میں منظوراحمدمیر،حاجی کرامت خان، نصیراحمدشال، حاجی عبدالحمید ،حاجی ابراہیم میر، قیوم مرزا وربڑی تعدادمیں محکمہ پولیس کے سبکدوش ملازمین نے شرکت کی۔