مختلف محکمہ جات کے اشتراک سے کام کرنے پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں //چیئر مین ضلع لیگل سروس اتھارٹی جموں ونود چھتر جی کول کے دفتر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔اس دوران کئی اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں سنیئر سیول جج اور سیکریٹری ڈی ایل ایس اے نوشاد احمد خان ، چیئر مین سی ڈبلیو سی جموں شالینی شرما،پروٹیکشن آفیسر ڈاکٹر انوپا شرما ، ممبر جے جے بی جموںڈاکٹر چشتھا شرما , ایس ایس پی نارتھ امرت پال سنگھ ، ر سی پی او جموںآشیش راٹھور، کے علاوہ محکمہ تعلیم اور ایکسائز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔ واضح رہے اس موقع پر مختلف طریقہ کار زیر غور لائے گئے کہ کس طرح ضلع لیگل سروس اتھارٹی جموں کے ساتھ دیگر محکمہ جات کے روابط بنا کر کام کیا جا سکتا ہے ۔ جبکہ یہ میٹنگ چیئر مین ڈی ایل ایس اے ونود کول کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ جس کا مقصد اپنے ہدف کو حاصل کرنا ہے کہ کس طرح پی او سی ایس او ،ایکٹ ، منشیات ، اور دیگر مقاصد پر مختلف محکمہ جات سے مل کر بہتر ڈھنگ اور طریقہ کار سے کام کیا جا سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں میٹنگ کے دوران مختلف محکمہ جات کی جانب سے دئے جانے والے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، جن میں محکمہ ایکسائز ، پولیس ، تعلیم وغیرہ شامل ہیں جو کہ مختلف طرز پر ڈی ایل ایس اے کے مجوذہ ہدف کو حاصل کرنے میں اپنا تعاون پیش کریں گئے ۔واضح رہے ضلع لیگل سروس اتھارٹی اس کے علاوہ بھی کئی امور پر کام کرتی ہے ، جن میں پیرا لیگل رضاکاروں کی مدد سے طبی کیمپ کا انعقاد ،بچوں اورعورتوں کے لئے مختلف منصوبہ جات قابل ذکر ہیں ۔