دو ماہ میں بائیس بکریاں اور دو بیل مار ڈالے:عوام
لازوال ڈیسک
جموں ضلع جموں کی تحصیل بھلوال کے پنچایت حلقہ چھوا میں گزشتہ رات کو چیتے نے مقامی چوکیدار کی بکریوں پر حملہ کیا اور موقع پر تین بکریوں کو جان سے مار ڈالا جبکہ 2 دو بکریوں کو زخمی کر دیا ہے جو کہ نیم مردہ حالت میں پڑی ہیں۔وہیں عوام میں بھی چیتے کے اس حملے کے بعد خوف و ہراست کا ماحول بنا ہوا ہے جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں گاو¿ں چھوا میں چیتے نہ الگ الگ حملوں میں لوگوں کی بائیس بکریاں اور دو بیل مار ڈالے ہیںجس سے یہ صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کس قدر چوکنا ہے کہ دو ماہ میں چیتے کے بار بار حملے سے مقامی عوام کا جہاں مالی نقصان ہو رہا ہے وہیں عوام میں خوف کا ماحول بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ وائلڈ لائیف کو چاہئے کہ مقامی عوام کے نقصان کو مد نظر رکھتے ہوئے جنگلی جانوروں پر قابو پانے کیلئے خاص اقدام اٹھائے جائےں اور جن لوگوں کو نقصان ہوا ضلع انتظامیہ ان کی امداد کرے اور محکمہ وائلڈ لائف کا احکامات صادر کئے جائیں کہ عوامی نقصان مستقبل میں نہ ہو ۔