گیمن انڈیا کی لاپرواہی ،عوام مشکلات سے دوچار

0
0

پینے کا پانی آلودہ، درجنوں کنال اراضی تباہ ،مال مویشی بیمار
ندیم اقبال
رام بن// ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے اندر مختلف اقسام کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا کام شد و مد سے جاری ہے جہاں ایک طرف ضلع رام بن کو ترقی کے نقش قدم پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہیں دوسری جانب یہ ترقی قدرتی نظام کو بگاڑ کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں جس وجہ سے موجودہ وقت میں ضلع رام بن کے لوگ کئی طرح کی مشکلات میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشاہی بنے بیٹھے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے جارہی ہے جب روزنامہ لازوال ٹیم نے ضلع کے دور دراز علاقہ کوہلی سومڑ پہنچی اور لوگوں کے مسائل جاننے کی کوشش کی لوگوں سے ملاقات کے دوران کیا طرح کی مشکلات منظر عام پر لائی گئیں ۔لوگوں نے شکایت کی کہ کوہلی کے مقام پر ریلوے لائن کا ایک ٹنل زیر تعمیر ہے جس کی تعمیر کے چلتے وہاں کے مقامی لوگوں کو کہیں طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹنل کے اندر سے نکلنے والا پانی جس میں مختلف اقسام کے کیمیکلز موجود ہیں سیدھا کھیتوں میں ڈالا جا رہا ہے جس کے لئے پانی کی نکاسی کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے اور پانی سیداھا دھان کے کھیتوں میں جاتا ہے یہاں جوکہ لوگوں کی سب سے بڑی مشکلات کا سبب ہے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگ دھان کے کھیتی کر اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالتے تھے لیکن ٹنل کی تعمیر کے بعد دھان کے کھیت تباہ و برباد ہو گئے ہیں اتنا ہی نہیں پانی میں کیمیکلز کی موجودگی کی وجہ سے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ مال مویشی اس پانی کو پینے کے بعد بیمار ہوجاتے ہیں اور درجنوں جانور یہ پانی پینے سے مر گئے ہیں جو کہ ایک کسان کے لئے بہت بڑا نقصان ہے کیونکہ دودھ بھی وغیرہ بیچ کر گزارہ کرنے والے شخص کا ذریعہ آمدن یہی ہے لوگوں کو کہنا تھا کہ پینے کے لئے صاف پانی میلوں دور سے لانا پڑتا ہے جبکہ سمڑ میں ایچ سی سی اور گیمن انجینئرز کا کام چل رہا ہے جس کی وجہ سے یہاں کءرہائشی مکانات و دکانیں اس کام سے متاثر ہو رہی ہے جہاں کہیں دکانوں میں دراڑ پڑنے سے لوگوں کا کافی نقصان ہو رہا ہے لوگوں کا الزام تھا کہ ہم نے انتظامیہ کی نوٹس میں کئی بار یہ مسائل لائے لیکن ابھی تک ہماری شکایت پر کسی قسم کا ردعمل دیکھنے کو نہ ملا اور لوگوں کی مشکلات مسلسل برقرار ہیں لوگوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقہ سومڑ کے غریب لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ یہ لوگ معمول کی زندگی بسر کر سکیں اور کمپنیوں کے لاپرواہیوں پر قابو پایا جاسکے تاکہ آنے والے وقت میں غریب لوگوں کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا