مختلف علاقوں سے آنگن واڑی ہیلپروں ،رکروں اور سپروائیزروں نے کی شرکت
ریاض ملک
منڈی آئی سی ڈی ایس محکمہ کی جانب سے ڈاک بنگلو لورن میں پوشن ابھیان کے تحت ایک پروگرام منعقدہوا جس میںپوشن ابھیان کے متعلق مفصل جانکاری فراہم کی گئی – اس موقع پر مختلف پنچائتوں کے سرپنچ اور پنچ بھی موجود رہے -جبکہ محکمہ کی جانب سے سینئر سپر وائیزر ودیگر کارکنان نے بتایاکہ اس وقت انسانی صحت کے لئے مناسب اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ انسان اپنی صحت کوتندرست رکھ سکے جس کے لئے سبزیاں انار اور مولی وغیر انسانی صحت کے لئے مفید ہے جس کو انسان اگر مقدار کے مطابق استعمال کرتارہے تو انسان کی صحت بھی تندرست رہے گی اور بیماریوں سے لڑنے کی قوت بھی برقرار رہے گی۔ مقررین نے کہا کہ پوشن ابھیان ودیگر نیشنل اسکیموں کو لاگو کرنے اور ان کی عمل آوری وقت کی اہم ضرورت ہے جن کو زمینی سطح پر لاگو کرنے کے لئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے کیونکہ جب عوام ان اسکیموں سے واقف ہو-