بہوجن سماج پارٹی ،کانگریس سے انتخابی تال میل نہیں کرے گی:مایاوتی

0
0

یو این آئی
لکھن¶بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی صدر اور اترپردیش کی سابق وزیراعلی مایاوتی نے پھر کہا ہے کہ ان کی پارٹی کانگریس سے تال میل کرکے کسی بھی ریاست میں الیکشن نہیں لڑے گی۔ یہاں منگل کو لوسبھا انتخابات کی تیاری اور امیدواروں کے نام طے کرنے کے لئے سبھی ریاستوں کے بی ایس پی سربراہوں اور سینئر عہدے داروں کی میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں کانگریس سے انتخابی تال میل یا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ محترمہ مایاوتی نے میٹنگ میں کہا کہ سماجوادی پارٹی (ایس پی)اور بی ایس پی نے اترپردیش کے علاوہ اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں بھی آپسی سمجھ بوجھ سے اتحاد کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی ایس پی اور سماجوادی کا اتحاد پوری ایمانداری سے کام کررہا ہے اور تینوں ریاستوں میں اسے بہتر اتحاد کے طورپر مانا جارہا ہے ۔ بی ایس پی صدر نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی کے ساتھ ہوا اتحاد سماجی تبدیلی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے ساتھ ہی ملک کے مفاد میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو الیکشن میں ہرانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ بابا صاحب ڈٓاکٹر بھیم را¶ امبیڈکر کے ادھورے خواب کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے پارٹی سے جڑے سبھی لوگوں کو زمینی سطح پر کام کرنا ہوگا اور بی ایس پی کو کارکنان پر مبنی بنانا ہوگا۔انہوں نے سبھی کو ہدایت دی کہ وہ قلیل مدتی مفاد کے لئے ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جو پارٹی کے حق نہیں ہو۔ واضح رہے کہ 12جنوری کو لکھن¶ میں سماجوادی کے ساتھ اتحاد کا اعلان کرتے وقت مایاوتی نے کانگریس پر کئی الزام لگاتے ہوئے اسے اتحاد کا حصہ بنانے سے انکار کردیاتھا۔اس سے پہلے انہوں نے کانگریس پر الزام لگایا تھا کہ وہ بی ایس پی کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا