مودی بتائیں ،مسعود اظہر کو کس نے چھوڑاتھا:راہل

0
0

کہا ہندوستان میں دو آئیڈیالوجی کی لڑائی جاری ہے
یو این آئی
گاندھی نگرکانگریس کے صدر راہل گاندھی نے یہاں ایک ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومت پر جم کر حملہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں دو آئیڈیالوجی کی لڑائی جاری ہے ۔ انہوں نے پلوامہ حملے کے بعد پیداہونے والے ماحول میں قوم پرستی کی بات کرنے پر مودی سے طنزیہ لہجے میں پوچھا کہ اس حملے کے لیے ذمہ دار مسعود اظہر کو کس کی حکومت نے ہندوستان سے باہر پہنچایا تھا۔ مسٹر گاندھی نے احمدآباد میں کانگریس مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد دار الحکومت گاندھی نگر کے قریب اڈالج کے پاس پارٹی کی ‘جے جوان جے کسان سنکلپ ریلی’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آج جن دو آئیڈیالوجی کی لڑائی جاری ہے ، وہ دونوں گجرات میں ملیں گی۔ ایک طرف گاندھی جی کی آئیڈیالوجی ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اس ملک کو بنانے میں لگا دیا۔ مسٹر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ اگر یہ ملک بنا ہے تو گاندھی جی اور گجرات نے اس کوبنایا ہے ۔ آج دوسری طاقتیں اس ملک کو کمزور کرنے میں سرگرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم قوم پرستی کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا،‘پلوامہ میں مسعود اظہر نے حملہ کروایا۔ میں مودی سے پوچھتا ہوں کہ اس مسعود اظہر کو ہندوستان کی جیل سے پاکستان کس نے بھیجا؟ واجپئی جی کی حکومت نے طیارے سے اسے بھیجا اور پیسہ دے کر قندھار پہنچایا۔ آج کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اس جہاز میں اس کے اسکورٹ بن کر گئے تھے ۔ آپ اس ملک کو سمجھائیے کہ 40۔45 جوانوں کو جس نے شہید کیا اسے آپ نے خصوصی طیارے سے بھیجا۔ ملک کو بتائیے کہ مسعود اظہر کو کانگریس نے پکڑ کر جیل میں ڈالا تھا’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا