دہشت گردی کومذہب سے جوڑنے والوں کے منہ پہ طمانچہ

0
0

سرنکوٹ TAکی بھرتی میں آیاراجندرسنگھ نامی نوجوان گرینڈوں سمیت گرفتار
نمائندہ لازوال

سرنکوٹدہشت گردی کوایک مخصوص مذہب کیساتھ جوڑکرمنفی پروپیگنڈے کرنے والے عناصرکے منہ پرزبردست طمانچہ اُس وقت رسیدہواجب ضلع پونچھ کے سرنکوٹ میں ٹیریٹوریل آرمی کی بھرتی کے دوران تلاشی کے دوران راجندرسنگھ نامی ایک نوجوان گرینیڈسمیت گرفتار ہوگیا، پولیس کی مستعدی سے ایک بڑاسانحہ ٹل گیا،نوجوان کی گرفتاری کے بعد اِسے پولیس سٹیشن سرنکوٹ میں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاگیاہے، ابتدائی پوچھ تاچھ واس کے انکشافات سے متعلق پولیس نے فی الحال کچھ کہنے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ ابھی معاملے کی تحقےقات وپوچھ تاچھ ابتدائی مراحل میں ہے، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سرنکوٹ میں جاری ٹی اے کی بھرتی میں ایک نوجوان سے تین گرنیڈ برآمد کئے گئے جس کی شناخت راجندر سنگھ ولد کرشن لال عمر تینتیس سال ساکن دلہیوٹ تحصیل کالاکوٹ ضلع راجوری کے طورپرہوئی ہےجو سرنکوٹ میں ہو رہی آرمی بھرتی میں آیا ہوا تھا اور دوران تلاشی اس کے قبضہ سے ایک سی 90 گرنیڈ ، یو بی جی ایل گرنیڈ، اور ایک ڈیٹانیٹر برآمد کیا گیا۔جانکاری کے مطابق مذکورہ شخص آرمی بھرتی میں حصہ لینے کی غرض سے آیا ہوا تھا اور اس دوران جب سولہ آر آر رومیو فورس اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر ریلی میں موجود تمام امیدواروں سے تلاشی لی جا رہی تھی تو مذکورہ بالا شخص کے قبضہ سے دو گرنیڈ اور ڈیٹانیٹر برآمد ہوا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی پونچھ رمیش کمار انگرال نے کہاکہ مذکورہ شخص پولیس حراست میں ہے اور پولیس اسٹیشن سرنکوٹ میں متعلقہ سیکشن کے زیر تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے مزید شروعاتی تحقیقات کی جا رہی ہے اور ہر زاویہ نظر سے کیس پر تحقیقات کی جائے گی۔سیول سوسائٹی وسرنکوٹ کے بارایسوسی ایشن نے معاملے کی باریک بینی سے تحقےقات کرکے حقائق منظرعام پرلانے کی پرزورمانگ کی ہے۔تاہم راجندرسنگھ نامی نوجوان کی مبینہ طورپردہشت گردانہ سرگرمیوں سے ایک مرتبہ پھریہ واضح ہوگیاہے کہ دہشت گردی صرف دہشت گردی ہے اس کاکسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور اِسے کسی مذہب کیساتھ جوڑ کردیکھنے والے اس معاملے سے سبق لے سکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا