تھائی شخص نے ہونے والے داماد کے لیے 3.15 لاکھ ڈالر کی پیش کش ختم کردی

0
0

پیسوں کے لالچ میں 10 ہزار افراد نے خود کو کیرنسیٹا سے شادی کے لیے پیش کیا،زیادہ امیدواروں کی وجہ سے شرط ختم
ےواین این
بینکاک //تھائی لینڈ میں ایک ارب پتی کاروباری شخصیت انونت روتھونگ کی جانب سے پیش کش کی گئی تھی کہ جو شخص بھی اس کی 26 سالہ بیٹی کیرنسیٹا سے شادی کرے گا اسے 3.15 لاکھ امریکی ڈالر پیش کیے جائیں گے۔برطانوی اخبار کے مطابق 58 سالہ شخص نے اپنی بیٹی سے شادی کرنے والے کے لیے 3 شرائط رکھی تھیں جن میں انوکھی ترین یہ تھی کہ وہ زیادہ ذہین نہ ہو۔اس پیش کش کا جان کر 10 ہزار کے قریب افراد نے خود کو کیرنسیٹا سے شادی کے لیے پیش کیا۔ تاہم اتنی بڑی تعداد کے سبب روتھونگ نے اب داماد کے انتخاب کے لیے مجوزہ مقابلے اور اپنی پیش کش کو ختم کر دیا ہے۔ البتہ اس کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اس کے ہونے والے داماد کو یقینا کچھ مال ملے گا۔اس سلسلے میں کیرنسیٹا نے بتایا کہ اسے ایک 28 سالہ نوجوان پسند آیا تھا جو بہت نرم طبیعت کا مالک تھا تاہم کیرنسیٹا کے والد نے اس کو زیادہ خوش شکل ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا کیوں کہ اسے اندیشہ تھا کہ (اپنے سے زیادہ خوب صورت شوہر دیکھ کر) اس کی بیٹی کا دل نہ ٹوٹ جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا