ادھمپور میں پارٹی کارکنان و لیڈران کا اہم اجلاس منعقد
ونے شرما
ادھمپور//آئندہ لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کارکنوں نے بھی کمر کس لی ہے۔ اودھپمور ، ڈوڈہ، کٹھوا لوک سبھا کے انتخابات 18 اپریل کو ہونا طے ہوا ہے۔ انتخابات کی تاریخیں طے ہونے کے ساتھ ہی ملاقاتوں کا دور بھی شروع ہو گیا ہے۔اسی سلسلے میں آج بی جے پی دفتر اودھمپور میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اودھمپر شہر منڈل کے تمام عہدیدار، مورچہ صدر اور کارکن شامل ہوئے ۔اجلاس میں موجود تمام کارکنوں نے انتخابات کے پیش نظر اپنی اپنی تجاویز پیش کیئے۔اس کے علاوہ مختلف مسائل پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی نائب صدر پون کھجوریہ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا بگل بج چکا ہے.۔تمام کارکن متحد ہوکر دن رات ایک کرکے انتخابات میں بی جے پی کے پرچم کو اور بلند کرنے کے لئے مصروف عمل آنے والے 40 دنوں میں بی جے پی کی پالیسیوں اور مرکزی اسکیموں کے تعلق سے عوام کو بیدار کرنے کا وقت ہے۔انہوں نے کارکنوں، خاص طور نوجوانوں کو حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس بار کے عام انتخابات میں 90 کروڑ ووٹر اپنے مت استعمال کریں گے۔ اس میں سے 8.50 کروڑ نوجوان پہلی بار اپنے مت استعمال کریں گے۔آج کا نوجوان بیدار ہے اور ملک میں بنے تازہ حالات پر اپنی نظر رکھے ہوئے ہے۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ آگے آئیں اور اپوزیشن کے منفی رویہ کے تئیں عوام کو بیدار کریں۔ان کے پاس سوشل میڈیا کے طور پر بہت بڑا ہتھیار ہے جس سے وہ اپنے خیالات سے مخالفت منہ توڑ جباب دے سکتے ہیں۔