ادھمپور کے جکھینی میں سیٹی کونسل کی جانب سے پھینکی جانے والے گندگی کو لیکر نوجوان سراپا احتجاج

0
0

ونے شرما
ادھمپور//ادھمپور کے جکھینی علاقے میں سٹی کونسل محکمہ ادھمپو ر کی طرف سےے پھینکی جانے والی گندگی کو لے کر نوجوان کارکنوں کی طرف سے سٹی کونسل محکمہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس پارٹی کے نوجوان لیڈر امت کمار نے بتایا کی سٹی کونسل جس جگہ پر گندگی پھینک رہا ہے وہ گندگی براہ راست توی دریا میں مل رہی ہے اور توی کا پانی پینے کے لئے سپلائی ہوتا ہے اور گندگی توی دریا میں مل رہی ہے توی دریا کا پانی آلودہ ہو رہا ہے اور یہ پانی لوگوں کے گھروں میں پہنچ رہا ہے آلودہ پانی پینے سے کئی لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں سٹی کونسل محکمہ اس گندگی کو اس جگہ پر پھینکنے کہ بجائے کسی مقام پر پھینکے ۔بدیگر صورت انہوں نے نیشنل کانفرنس کارکنان کی جانب سے احتجاج کرنے کا انتباہ بھی دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا