یواین آئی
نئی دہلیکانگریس نے لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی جنگ کا بگُل بج گیا ہے ،اب عوام کی باری ہے ۔ کانگریس نے پارٹی کے ٹویٹر پر اپنے پوسٹ میں کہا بگل بجا ہے … اب عوام کی باری ہے … جھوٹ سے لڑنے کی … پرزور تیاری ہے ….جھوٹوں کی اس حکومت کو ہم دیں گے مات …کمر کسی ہے ہم نے ، اب کی جیت ہماری ہے ۔…چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے اتوار کی شام کو 17 ویں لوک سبھا کے لئے الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے ۔ ووٹنگ 11 اپریل سے 19 مئی تک سات مراحل میں اور ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔