حق برابری خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے :بی آر کنڈل

0
0

لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے خاتون کا بیدار ہونا لازمی ہے
لازوال ڈیسک
جموںعالمی یوم خواتین کے موقع پر آر ایس پورہ کے کلیانہ میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔اس موقع پر سابق چیف سکریٹری سابق وزیر اور جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ انتخاب کے نیشنل کانفرنس کے امید وار بی آر کنڈل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔واضح تقریب میں نیشنل کانفرنس کے کارکنان کے علاوہ خواتین شاخ کی لیڈران نے بھی شرکت کی ۔وہیں بی آر کنڈل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حق برابری خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں یوم خواتین پہلی مرتبہ 1909ئ میں منایا گیا اور یو این نے اسکو 1975 میں شروع کیا ۔موصوف نے کہا کہ اب وقت ایسا جہاں خواتین مردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں اور یہ بات بھی عیاں ہے کہ لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے ایک خاتون کا بیدار ہونا لازمی ہے۔موصوف نے اس پر وقار تقریب میں خواتین کے متعلق کئی اہم مسائل پر بھی اظہار خیال کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا