کرناہ میں لوک عدالت کا اہتمام :مختلف نوعیت کے کیسوں پر شنوائی

0
0

زبیر احمد
کرناہ// لوگوں کو جلد اور سستا انصاف فراہم کرنے کی عرض سے تحصیل لیگل سروس اتھارٹی کرناہ کی جانب سے منصف کورٹ کرناہ کے احاطے میںچیئر مین تحصیل لیگل سروس اتھارٹی و منصف جج ایصارالنبی کی سربراہی میں ہفتے کو لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔ لوک عدالت میں مختلف نوعیت کے 110 معاملات جن میں ازدواجی زندگی, صارفین کے بجلی, محکمہ امور وصارفین,محکمہ سماجی بہبود,ٹریفک جیسے معاملات شامل ہیں زیر بحث لائے گئے جن میں سے 58 معاملات فریقین میں باہمی افہام و تفہیم کے ذریعہ موقعہ پر نپٹائے گئے اس دوران تصفیعہ کے 132000 روپئے بھی وصول کئے گئے۔ لوک عدالت میں محتلف محکمہ جات کے تحصیل افسران اور بار ایسوسیشن کے ممران کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا